لاہور :چوہدری پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس نے سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دے دیا۔
چوہدری پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس نے سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دے دیا ہے ،ذرائع کے مطابق نئے بننے والے لارجر بینچ میں جسٹس عاصم حفیظ کو شامل کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کچھ دیر میں سماعت کرئے گا ۔