وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا معاملہ ،لارجربنچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر کی درخواست پر سماعت سے معذرت

01:13 PM, 23 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب  کی ڈی نوٹیفکیشن  کے  معاملہ پر لارجربنچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ  کی ڈی نوٹیفکیشن کا معاملہ طو ل پکڑ گیا،ر لارجر بنچ  کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ، جس کے بعد  درخواست واپس چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی ہے ،درخواست گزار کےوکیل کی استدعا پر آج ہی دوبارہ سماعت کیلئے بنچ بنانے کی سفارش کی گئی ہے ۔

 واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ   کی ڈی نوٹیفکیشن  کے  معاملے پر جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ  تشکیل دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں