گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہا، ن لیگ نے احمقانہ حرکت کی: مونس الہٰی

09:49 AM, 23 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کے صاحبزادے چودھری مونس الہٰی نے کہا ہے کہ کل رات کو کمال کر دیا ہے کمال کرنے والوں نے۔ 

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے سی ایم کو کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لو۔ اعتماد کا ووٹ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کروانا تھا۔ اپنی گھبراہٹ میں ن لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھے ہیں ۔ اب دوبارہ فلیٹیز ہوٹل میں ککڑی کو منتخب کروائیں گے؟؟

واضح رہے کہ گزشتہ رات گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا  جس کے خلاف پرویز الہٰی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

مزیدخبریں