لاہور : گورنر پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد چیف سکریٹری پنجاب عبداللہ سنبل پرویز الہی کی بطور وزیراعلی اور صوبائی کابینہ کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
چیف سیکرٹری کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے وزیر اعلیٰ کی آمد تک پرویز الہی قائم مقام وزیر اعلی رہیں گے۔ گورنر کے حکم کے تحت صوبائی کابینہ کو تحلیل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں ہے۔ نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی،تاہم نئے وزیراعلیٰ کے آنے تک پرویز الہیٰ بطور وزیراعلیٰ کام کرتے رہیں گے۔