اگر آپ کے پاس بھی ایسے کرنسی نوٹ ہیں تو فوری تبدیل کروا لیں ورنہ ۔۔۔

11:42 PM, 23 Dec, 2021

کراچی :اگر آپ کے پاس بھی دس پچاس سو اور ہزا ر روپے والے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ ہیں تو فوری تبدیل کروا لیں کیونکہ سٹیٹ بینک نے آخری تاریخ کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد تمام پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ تبدیل نہیں کیے جائینگے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے دس، پچاس، سو اور ہزار روپے والے پرانے  ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں 31 دسمبر 2022 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

رپورٹ  کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری کی منظوری دیدی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پرانے ڈیزائن کے دس، پچاس، سو اور ہزار روپے والے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی جا چکی ہے۔

مزیدخبریں