عنقریب میاں نواز شریف واپس آئیں گے، ایاز صادق کا دعوی

11:10 PM, 23 Dec, 2021

لاہور: قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ عنقریب میاں نواز شریف واپس آئیں گے۔

اپنے بیان میں ایاز صادق نے کہا کہ انہیں نواز شریف کے واپس آنے کی امید بھی ہے اور یقین بھی ہے، نواز شریف سے مل کر آیا ہوں، میری مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اشاروں میں ن لیگ کے قائد کی واپسی سے متعلق دعویٰ  کردیا اور کہا کہ لوگوں نے ہاتھ کھڑے کردیے ، گڈ گورننس بیڈ ہوگئی، نواز شریف کو اس جہان میں انصاف ملنے کا وقت آگیا۔ وہ 20 تاریخ کو لندن جارہے ہیں اور نواز شریف کو لے کر ہی لوٹیں گے۔

گزشتہ دنوں مسلم لیگ نے اہم رہنما نے کہاکہ نواز شریف کو عمران خان کے فاشسٹ روئیے کے باعث ن لیگ نے وطن آنے سے روکدیا ہے۔ نواز شریف موجود ہ حکومت کے خاتمے تک پاکستان نہیں آئیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 2019 میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے اور اب تک واپس نہیں آئے ہیں۔

مزیدخبریں