پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا ،17 اراکین اسمبلی کی لمبی اُڑان

10:02 PM, 23 Dec, 2021

لندن :تحریک انصاف کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خبر ،پاکستان تحریک انصاف کے 17 کے قریب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے نوا ز شریف سے رابطوں کی خبریں سامنے آنے لگیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق دو روز قبل 5 ایم این ایز اور ایم پی ایز نے ن لیگ میں شمولیت کا ارادہ کر لیا ،اچانک راتوں رات ہی تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی آگئی ،انہوں نے کہا 12 ارکین قومی و صوبائی اسمبلی نے پہلے رابطہ کیا تھا جبکہ دو روز قبل مزید 5 ارکین قومی و صوبائی اسمبلی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے رابطہ کر کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا ۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے تما م ارکین قومی و صوبائی اسمبلی کو پارٹی سے مشاورت کے بعد انہیں جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا ،نواز شریف نے کہا ایسے تمام لوگوں کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے جنہوں نے مشکل وقت میں بھی ہمارا ساتھ نہیں چھوڑا ،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان میں کئی اراکین اسمبلی ایسے بھی ہیں جو بلا مشروط پی ایم ایل این میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ ان اراکین اسمبلی میں زیادہ تر کا تعلق پنجاب اور جنوبی پنجاب سے ہے ۔

مزیدخبریں