الیکشن کمیشن کا ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر اہم فیصلہ 

09:06 PM, 23 Dec, 2021

اسلا م آباد:الیکشن کمیشن نے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے تینوں کمیٹیوں کو 10 دن کے اندر حتمی اور مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے اہم ترین اجلاس میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر قائم تینوں کمیٹیوں نے عبوری رپورٹ پیش کر دی، کمیٹیوں کو شفارشات کوحتمی شکل دینے کیلئے 10 دن کی مہلت مل گئی ۔

الیکشن کمیشن میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر اہم اجلاس ہوا ، ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر قائم تینوں کمیٹیوں نے عبوری رپورٹ پیش کی، کمیٹیوں نے سفارشات کوحتمی شکل دینے کیلئے مزید مہلت مانگ لی ۔

 الیکشن کمیشن نے تکنیکی کمیٹیوں کو مزید دس دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ تینوں کمیٹیاں اگلے دس روز کے اندر مفصل اور جامع سفارشات کیساتھ رپورٹ پیش کریں ،کمیٹیوں کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی ووٹنگ اور ای وی ایم کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

مزیدخبریں