جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون چلا ووٹ کو عزت نہیں ملی:نواز شریف 

06:59 PM, 23 Dec, 2021

لندن :سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کے نام پر نالائقوں کا ٹولہ عوام پر مسلط کر دیا گیا ہے ،نئے پاکستان کانام لے کر پرانے پاکستان کا بھی بیڑا غرق کر دیا گیا ہے ،ایک طرف پاکستان میں جہاں غربت و تنہائی ہے وہیں ملک سے باہر رسوائی ہے ،ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون چلا ووٹ کو عزت نہیں ملی.

نواز شریف نے کہا حکومت کا احتساب ہونا چاہیے ،عمران خان کو بھارت میں کٹھ پتلی کہا جاتا ہے، امریکی میئر سے بھی کم بتا یا جا تا ہے ،خوشحالی بند کرکے بدحالی کھول دی ہے،گرم پانی میں سوکھی روٹیاں کھلانے والاکس سے فریاد کرے،لوگوں کی آہوں سسکیوں کا حکومت کے پاس کیا جواب ہے؟ آٹے و چینی کاحساب عمران خان کے پاس ہے۔

نواز شریف نے کہا عوام سوال پوچھ رہے ہیں کیا یہ وہ پاکستان ہے جس کےلئے بزرگوں نے قربانیاں دیں؟،یہ وہ پاکستان نہیں جس کےلئے بڑوں نے قربانیاں دیں، ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون چلا ووٹ کو عزت نہیں ملی، ووٹ کو عزت دو والی بات ہوتی تو حالات مختلف ہوتے۔

انہوں نے کہاآئین و جمہوریت ملک سے بار بار غداری ہوتی رہی یہ وہ سوال ہیں جسے ہر پاکستانی کو یاد رکھنی چاہئیے،کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ آر ٹی ایس بند کرے اور آپکا حق نہ دے، آپ کی طاقت سے ووٹ کو عزت ملے گی اور عوام کو نظرئیے کےلئے کھڑا ہونا ہوگا۔

مزیدخبریں