کراچی: ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 91.93 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 178 روپے 15 پیسے سے کم ہوکر 178 روپے 12 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/1xnst8hjGh pic.twitter.com/TSPdnPpisT
— SBP (@StateBank_Pak) December 23, 2021
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 91.93 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44ہزار 266 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.21 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 8 کروڑ 46 لاکھ 35 ہزار 555 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 10 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔