نیو یارک : امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پاکستانی نژاد امریکی ترقی کرکے ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے تک پہنچ گیا ۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عدیل رانا کو ڈپٹی انسپکٹر پولیس بنادیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں پہلی بار ایک پاکستانی نژاد امریکی کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر فائض کیا گیا ہے ۔ عدیل رانا پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور پچھلے کئی سالوں سے امریکا میں مقیم ہیں ۔
WOW 😲 what a great show of support for our president @AdeelRanaNYC who was promoted to #NYPD #DeputyInspector today with such warm congratulations. The first #Pakistani #American to achieve that We are all proud of you always working in connecting community and police@NYPDnews pic.twitter.com/tj9m0zRJs5
— NYPDMOS (@NYPDMuslim) December 22, 2021
عدیل رانا کو اس سے پہلے نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ میں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی اور وہ پہلے امریکی مسلمان کمانڈنگ آفیسر بنے تھے۔
امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے عدیل رانا کو ڈپٹی انسپکٹر نیویارک پولیس مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی۔