راولپنڈی : وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بینظیر بھٹو کی جائے شہادت کی حالت زار پر ایکشن لے لیا ، جائے شہادت پر ٹوٹ پھوٹ دیکھ کر انتظامیہ پر برس پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان اچانک بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر پہنچ گئے ، ٹوٹ پھوٹ دیکھ کر بلدیہ راولپنڈی کے افسران کو موقع پر ہی طلب کرلیا ۔ فیاض چوہان نے مرمت میں تاخیر پر افسران کی سرزنش کی اور فوری مرمت اور بحالی کےاحکامات جاری کیے۔
پاکستان کی سیاست کا انوکھا واقع۔۔۔!!!
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpk) December 23, 2021
فیاض الحسن چوہان صبح سویرے بینظر بھٹو کی جائے شہادت پر پہنچ گئے۔۔۔!!!
وجہ کیا تھی ؟؟؟
بلدیہ راولپنڈی کے تمام افسران کو موقع پر بلا کر کیا ہدایات دیں؟
ویڈیو پوری دیکھنا نہ بھولیں۔۔۔!!! pic.twitter.com/ydOpGOVP9t
یاد رہے کہ ایک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے بی بی شہید کی جائے شہادت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی تھی ۔ جہاں پر کئی ماہ سے مرمت کا کام رکا ہوا تھا ۔
فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر کہا کہ بینظیر بھٹو شہید بطور سابقہ وزیراعظم ہمارے لیے قابلِ صد احترام ہیں، محترمہ بی بی شہید صرف پیپلزپارٹی نہیں، تمام پاکستانیوں کی نمائندہ تھیں۔انہوں نے کہا کہ پنجابی ہونےکے ناطےفرض ہے ہم اپنے سندھی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔