آئی ٹی کے شعبے میں ترقی سے پاکستان ترقی کرے گا ، عمران خان

01:18 PM, 23 Dec, 2021

لاہور : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم آئی ٹی میں پیچھے رہ گئے ہیں ہمیں اس شعبے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہماری اکانومی بہتر ہوتی ہے تو ڈالر کی کمی ہوجاتی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان سپیشل ٹیکنالوجی زون ، ٹیکنا پولس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی کمی کی وجہ سے روپے پر دباؤ آتا ہےاور  ہمیں 20 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے ۔

  وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ اوپر کی سطح پر جب کرپشن ہوتی ہے تودولت ملک سے باہر چلی جاتی ہے اور جب تک گڈگورننس نہیں ہوتی ملک میں سرمایہ کاری بھی نہیں ہوتی ۔

وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ اسپیشل زون سے آئی ٹی کے شعبے میں ترقی ہوگی ٹیک کمپنیاں دنیا میں مستقبل کی سرمایہ کاری ہے ۔ آئی ٹی میں انقلاب سے پاکستان میں تیزی سے ترقی ہوگی  ۔ بائیس کروڑ کی آبادی میں ساٹھ فی صد لوگ نوجوان ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے مقابلے میں بھارت 150 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے ۔ باہر سے چیزیں آتی ہیں تو مہنگائی ہوتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مناسب سرمایہ کاری کے لئے موجود رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہمیں اپنی ایکپسورٹ بڑھانا ہوگی ۔ ہمارے سامنے چین ایک ماڈل ہے جس نے لگاتار پلاننگ کے ساتھ اپنی ایکسپورٹ بڑھائیں  ۔

مزیدخبریں