کراچی: پاکستانی کرکٹر عابد علی کے علاج کے لئے پی سی بی نے عالمی ماہرین صحت سے رابطہ کرلیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ عابد علی کے دل میں دوسرے سٹنٹ کے بعدوہ مسلسل بہتر ہورہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سٹار بلے باز عابد علی کے علاج کے لئے پاکستان کرکٹ بور ڈنے عالمی کارڈیالوجسٹ سے رابطہ کرلیا ہے ۔ پی سی بی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عابد علی کے دل کی شریان میں دوسرا اسٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے اور وہ مستقل شفایاب ہورہے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پی سی بی نے ایسے وقت میں عابد علی اور خاندان کی رازداری کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے اور ساتھ ہی عابد علی کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
2/2:
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 22, 2021
It is requested to respect his and the family's privacy at this time.
We wish for Abid's speedy recovery.
خیال رہے کہ پاکستانی بلے باز عابدعلی کو کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی کے میچ کے دوران بیٹنگ میں سینے میں تکلیف ہوئی تھی ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کے فوری ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ان کے دل کی شریانوں میں دوسٹنٹ ڈال دیئے گئے ۔
عابد علی نے ایک پیغام میں اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے میں اب ٹھیک ہوں۔ انہوں نے دُعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں سال عابد علی انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں 15 اننگز میں 695 رنز بناچکے ہیں۔ جن میں ایک ڈبل سنچری، ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں تھیں ۔