گھریلو تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق ، ورثاء کی انصاف کی اپیل

گھریلو تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق ، ورثاء کی انصاف کی اپیل

لاہور:  پنجاب کے شہر  پتوکی میں 8 سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی ۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا  ۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے شہر قصور کے علاقے پتوکی میں آٹھ سالہ مصباح  کو مالکان نے تشدد کرکے ہلاک کردیا  ۔بچی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی گوجرانوالہ میں محمد عثمان کے گھر میں کام کرتی تھی جس کے جسم پر تشدد کے واضع نشان ہیں ۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بچی کو تشدد سے ہلاک کیا گیا ہے اس کے جسم پر چوٹوں کے واضح نشانات موجود ہیں ۔ ورثاء نے پنجاب حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بچی کے والدین کو اطلاع دی گئی کہ بچی شدید بیمار ہے ہم اس کو علاج کے لئے لاہور ہسپتال لائے ہیں آپ بھی وہاں آجائیں ۔ بچی کے ورثاء جب ہسپتال پہنچے تو بچی انتقال کرچکی تھی ۔ 

مصنف کے بارے میں