پی ڈی ایم والے استعفیٰ دینے میں مزید دیر نہ کریں، سینیٹرفیصل جاوید

09:59 PM, 23 Dec, 2020



اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تقریروں سے آشکار ہے کہ این آر او کی ڈیمانڈ میں تیزی آرہی ہے،ان کے جلسوں سے یہ مزید بے نقاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا، جلسوں کی وجہ سے کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ محض اپنی چوری کرپشن بچانے کے لئے کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان ان کو کبھی بھی این آر او نہیں دیں گے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم والے استعفیٰ دینے میں مزید دیر نہ کریں،انکے استعفےٰ فوراً قبول کر لیے جائیں گے،پہلے ہی کہا تھا ان کے استعفے نہیں لطیفے ہیں۔

مزیدخبریں