جرمنی میں پاکستانی امام مسجد قتل

جرمنی میں پاکستانی امام مسجد قتل
سورس: File photo

برلن ،جرمنی میں پاکستانی امام مسجد کو قتل کردیا گیا ۔ نامعلوم حملہ آوروں نے امام مسجد شاہد نواز قادری  کو اس وقت قتل کیا جب وہ اپنے گھر کے قریب چہل قدمی کررہے تھے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کےشہر گجرات سے تعلق رکھنے والے امام مسجد کو جرمنی  کے شہر شٹٹ گارٹ میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔ 

26 سالہ امام مسجد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے گھر کے قریب چہل قدمی کررہے تھے حملہ آوروں نے ان کے قتل کے لئے لوہے کا بھاری راڈ استعمال کیا ۔ واردات کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ 

ڈاکٹرز کے مطابق امام مسجد کی موت سر پر لوہے کے راڈ کا وار کرنے سے ہوئی ۔ پولیس نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش میں ہے ۔ جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر فیصل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بتایا ہے کہ انہوں نے فرینکفرٹ میں مقیم پاکستانی قونصل جنرل کو روانہ کیا ہے جو متاثر ہ خاندان سے ملاقات کرے گا ۔