واشنگٹن، امریکی گلوکارہ کو گیت چوری کرنے پر جرمن گلوکار باپ اور بیٹی نے مشکل میں ڈال دیا ۔ جرمن گلوکار کنگ خان اور صبالو نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ ریحانہ نے کاسمیٹکس اشتہار میں ان کی اجازت کے بغیر ان کے گیت کے الفاظ استعمال کئے ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ گیت " گڈ ہیبٹس اینڈ بیڈ" انہوں نے لکھا اور اس کا میوزک ترتیب دیا ہے لیکن امریکی گلوکارہ ریحانہ نے اجازت کے بغیر برانڈ کی تشہیر کے لئے ان کا گانا استعمال کیا ۔ اس گیت کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ گلوکار باپ اور بیٹی نے مطالبہ کیا کہ ان کا گیت فوری طورپر استعمال سے روکا جائے ۔
یاد رہے کہ اس معاملے پر ابھی تک گلوکارہ ریحانہ اور برانڈ کی طرف سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ۔ جبکہ گلوکارہ پر اس طرح کا یہ پہلا الزام نہیں ہے وہ اس سے قبل بھی ایسے معاملا ت کا سامنا کرچکی ہیں ۔