لیگی قیادت استعفوں کی دھمکیوں کی بجائے عملی اقدام کرے :سینیٹر شبلی فراز

07:16 PM, 23 Dec, 2020

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ لیگی قیادت استعفوں کی دھمکیوں سے قوم کا وقت ضائع نہ کرے،عملی اقدام اٹھائے۔لانگ مارچ کے بعد مہنگائی مارچ کا اعلان انکے سکڑتے اور ٹھٹھرتے ایجنڈے کا ثبوت ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ (ن)لیگی قیادت استعفوں کی دھمکیوں سے قوم کا وقت ضائع نہ کرے،عملی اقدام اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے فلاپ شو کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے بعد مہنگائی مارچ کا اعلان انکے سکڑتے اور ٹھٹھرتے ایجنڈے کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس کہنے اور کرنے کے لئے کچھ باقی نہیں۔ 

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ملکی آبادی کا تقریباً50 فیصد ہیں۔ ان کے حقوق کا تحفظ انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 80 کی دہائی کے بعد ترقی پسند معاشرے کو ایک سوچ نے حصار میں لے لیا،اس سوچ نے ہمارے معاشرے پر ایسی کاری ضرب لگائی جس سے ہم ابھی تک جانبر نہیں ہو سکے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں ادب،ڈرامہ نگاری اور ثقافت کے ذریعے معاشرتی امور کو اجاگر کرنا ہے،سائبر کرائم ،ہراساں کرنے اور دیگر بڑھتے جرائم پر غور کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں