بھارت کی پاکستان کوبلیک لسٹ کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، شاہ محمود قریشی

06:48 PM, 23 Dec, 2020

ملتان:شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ فی الحال بھارت سے بات چیت کا کوئی امکان نہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ بیک چینل ڈپلومیسی کی گنجائش نہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور ڈبل لاک ڈاؤن ختم کرے تو بات چیت کا ماحول بن سکتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت بھارت سے بات چیت کا کوئی ماحول نہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی  ڈی  ایم کے مینار پاکستان کے جلسہ میں کوئی روکاٹ نہیں ڈالی۔  ملتان میں ہم نے  اپنی ہی ناقص پالیسی کی وجہ سے ان کے جلسے کو اتنی ہوا دی ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ڈیم کو احتجاج اور دھرنے کیلئے حکومت ان سے تعاون کو تیار ہے۔ ساتھ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مولانا شیرانی کا بیان اس حوالے سے کافی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے بیانیے پر مسلم لیگ میں بھی اختلافات سامنے آئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارت اس خطے کو آگ میں جھونکنا چاہتا ہے۔ اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو اس کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔ 

مزیدخبریں