اسلام آباد،وفاق میں ہندؤں کے مرنے کی جگہ یعنی شمشان گھاٹ بنانے کی اجازت دے دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ہندؤں کے لئے مندر اور شمشان گھاٹ کی چاردیواری بنانے کے لئے این او سی جاری کردیا ۔
سی ڈی اے کی طرف سے اسلام آباد میں ہندو پنچائیت کے صدر پریم داس کو خط لکھ کر آگاہ کیا گیا کہ وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر ایچ نائن ٹو میں ہندو کمیونٹی کے لئے مندر ، کمیونٹی سینٹر اور شمشان گھاٹ کے لئے چاردیواری کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے ۔
واضع رہے کہ اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر اور شمشان گھاٹ بنانے پر مختلف طبقہ فکر سے ردعمل ظاہر کیا جارہا تھا اور سوشل میڈیا پر اس کی بھرپور مخالفت بھی کی گئی ۔