120 سال پرانی چاکلیٹس مل گئیں

05:58 PM, 23 Dec, 2020

سڈنی ، آسٹریلیا میں 120 سالہ پرانے چاکلیٹ کاڈبہ دریافت ۔ چاکلیٹ کا ڈبہ معروف شاعر اور صحافی کی ذاتی اشیاء سے برآمد ہوا ہے ۔ حیران کن طورپر ایک صدی گزرنے  کے باوجود ڈبہ اپنی اصل حالت میں تھا اور چاکلیٹ بھی کھانے کے قابل تھی ۔ 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چاکلیٹ کا یہ ڈبہ کیڈبری برادرزنامی کمپنی نے برطانوی ملکہ وکٹوریہ کے آرڈر پر برطانوی فوجیوں کے لئے تیار کیا تھا ۔یہ چاکلیٹ بھاری مقدار میں ملکہ برطانیہ نے ان برطانوی فوجیوں کے لئے تیار کروائی تھی جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف بوئر جنگ میں حصہ لیا تھا  ۔

چاکلیٹ کے ڈبے پر " سال نو مبارک " تحریر تھا اور اس پر شاہی نشان بھی کنندہ تھا ۔ 

نیشنل لائبریری آف آسٹریلیا کی دیکھ بھال پر مامور جینیفر نامی افسر نے میڈیا کو بتا یا کہ یہ چاکلیٹ کا ریپر کھولنے پر مسحور کن خوشبو آئی ۔ چاکلیٹ اپنی اوریجنل پیکنگ میں تھی چاکلیٹس کو چاندی رنگ کے فوائل پیپر میں لپیٹا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ اتنی دیر تک محفوظ رہا ۔ 

مزیدخبریں