ایپل کے سربراہ کا ٹیسلا کے مالک سے ملنے سے انکار

  ایپل کے سربراہ کا ٹیسلا کے مالک سے ملنے انکار

نیویارک: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی کمپنی مشکل وقت سے گزر رہی تھی تو معروف امریکی کمپنی ایپل کے مالک ٹم کک نے ان سےملنے سے انکار کردیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں ایلون مسک کا کہناتھاکہ 2017 میں جب ان کی کمپنی بدترین مالی بحران کا شکار تھی ، انہوں نے ایپل کے سربراہ سے ممکنہ طور پر ٹیسلا کمپنی کو خریدنے کے لیے رابطہ کیا تھا تاہم ٹم کک نے ان سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

ایلون مسک کے مطابق جب انہوں نے ایپ؛ کے سربراہ سے رابطہ کیا تو اس وقت ٹیسلا کمپنی ماڈل 3 الیکٹرک کار بنانے کے حوالے سے شدید مالی مشکلات کا سامنا کررہی تھی ۔

اور وہ چاہ رہے تھے کہ ایپل ان کی کمپنی کے کچھ شئیر ز خرید لے ، تاہم ایپل کے سربراہ نے ان سے ملاقات سے صاف انکار کردیاتھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایسی ٹیکنالوجی پر کام کررہے ہیں جو اگلے پانچ سالوں میں انسانی زبان کو ختم کرنے کا باعث بن سکتی ہے ۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے یہ پیش گوئی پوڈ کاسٹ دی جوروگن ایکس پئیرنس میں نیورو  ٹیکنالوجی کی اپنی فرم نیورالنک کے بارے میں گفتگو کے دوران کی تھی ۔ 

مسک نے امید ظاہر کی تھی کہ ان کی کمپنی نیورالنک چپ کو الگے سال کےد وارن انسانی دماغ سے جوڑنے کی صلاحیت حاصل کرلے گا۔ 

مسک کے مطابق بیٹری پر چلنے والی یہ چپ انسانی کھوپڑی میں لگائی جائیگی اور ا سکے الیکٹروڈز انسانی دماغ میں داخل کیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ چپ دماغ کی کمزور ، نظر کی کمزوری  دماغ کی صلاحیت کو بھی بڑھائے گی ۔ اس سے بولنے کی ضرورت نہیں ہوگی ، اپنی بات دوسرے کو سمجھائی جاسکےگی ۔