پی آئی اے کا سعودی عرب کے لیے کارگو پروازیں چلانے کا فیصلہ 

03:29 PM, 23 Dec, 2020

اسلام آباد:پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ 

ترجمان پی آئی اے کا کہناہے کہ برآمدات بڑھانے کی حکومتی ہدایات پر آپریشن شروع کیا جارہاہے ، پاکستان پھل ، سبزیاں ، حلال گوشت سعودی عرب کو برآمد کیا جاتاہے ۔ 

پی آئی اے ترجمان کا مزید کہناتھا کہ مصنوعات کی خرابی سے پہلے فضائی راستے سے ترسیل ضروری ہوتی ہے ، مسافر پروازوں پر پابندی کے باعث برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ 

قومی ائیر لائن نے پاکستان تا چین کی بھی کارگو پروازیں شروع کررکھی ہیں ۔ خیال رہے کہ سعودی عرب نے عارضی طو رپرتمام بین الااقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل کر رکھا ہے ۔ 

جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق فلائٹس معطلی کے فیصلے کو ایک ہفتے سے مزید بڑھایا بھی جاسکتاہے ۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے تفصیلی بیان کے مطابق وزارت صحت نے خبر دی ہے  کہ نئی قسم کے کورونا وائرس کی لہر مختلف ممالک میں بڑ؟ٰ تیزی سے پھیل رہی ہے ، اس وائرس کے بارے میں ابھی تک حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ۔

سعودی عرب داخلہ کے مطابق مخصوص حالات کے علاوہ غیر ملکی فضائی کمپنیاں جو مملکت میں موجود ہیں  انہیں جانے کی اجازت ہوگی۔

مزیدخبریں