کراچی : ملک کے ممتاز صحافی اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر عبدالحمید چھاپرا انتقال کر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم عبدالحمید چھاپرا کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامع مسدھ بلال بلاک نمبر 4 جرنلسٹس سوسائٹی ابوالحسن اصفہانی روڈ گلشن اقبال میں ادا کی جائیگی ،تدفین صفورا گوٹھ قبرستان میں کی جائیگی ۔
مرحوم عبدالحمید چھاپرا نے کراچی پرس کلب کی صدارت کے ساتھ ساتھ کراچی یونین آف جرنلسٹس اور فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دیے ، وہ اپنک کے بھی چئیر مین رہے ۔
مرحوم عبدالحمید چھاپرا کو اردو، انگریزی ، اور گجراتی زبانوں پر عبور حاصل تھا ، انہوں نے تین کتابیں بھی تحریر کیں ،
عبدالحمید چھاپرا مرحوم نے 1977 کے عام انتخابات میں پاکستان قومی اتحاد کے پلیٹ فارم سے سندھ اسمبلی کی نشست پر انتخاب میں حصہ لیا تھا ، وہ تحریک استقلال سے بھی واپستہ رہے تھے ، ائیر مارشل ( ر) اصغرخان اس کے سربراہ تھے ۔
انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں ، آزادی صحافت کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے ،انہوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے بھی گرانقدر خدمات سر انجام دیں ۔
عبدالحمید چھاپرا کامرس کے سینئیر رپورٹر تھے اور تجزیہ کار کی حیثیت سے بھی شناخت رکھتے تھے ، انہوں نے متعدد اخبارات میں اہم ترین فرائض منصبی بھی ادا کیے ۔
صحافتی حلقوں نے عبدالحمید چھاپرا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔