لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی کارکن بن کر ان کے انصاف کے لیے جہد و جہد کروں گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 2 نیب ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کا فیصلہ کل سنایا جائے گا جس کے لیے نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
اس موقع پر نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے انہیں رخصت کیا اور کہا کہ آپ کی کارکن بن کر آپ کے انصاف کے لیے جہدوجہد کروں گی۔
واضح رہے کہ پہلے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم کو 7 جب کہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا ہوچکی ہے۔
بعد میں مریم نواز نے طویل عرصے بعدسماجی رابطہ کی ویب سائٹ والد نوازشریف اور (مرحوم) والدہ کلثوم نواز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آخری بار ماں کو دیکھا تو وہ تابوت میں تھیں، باپ کو آخری بار مسکراتے ہوئے دیکھا تو وہ امی جان کے ساتھ تھے، اللہ دونوں پر رحم کرے، آمین۔