مری میں سات طلباء کے چہرے گیس لیکج کے باعث جھلس گئے

مری میں سات طلباء کے چہرے گیس لیکج کے باعث جھلس گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ:کاب فوکس ٹوئیٹڑ اکاءونٹ

اسلام آباد: تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری کے قریب ایک ہوٹل میں کالج ٹرپ پر آئے ہوئے سات طلباء کے چہرے گیس لیکج کے باعث جھلس گئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری میں دینے کے بعدہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعات کے مطابق سپےئرر کالج پرائیویٹ چنیوٹ کے طلباء کا ایک ٹرپ مری سیر وسیاحت کیلئے آیا اور ہوٹل میں قیام کیا اس دوران انہوں موبائل کو چارجنگ پرلگایا تو کمرے میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوگیا، جس سے سپیئرر کالج کے فرسٹ ائیر کے سات طلباء اسداللہ ،افتخار شاہ ،یاسین ،انس ،ہارون ،عبدالحی اور حمزہ کے چہرے جھلس گئے۔

جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مری پہنچایا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد سات طلباء کو راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں منتقل کردیا۔