شائقین فٹبال کیلئے بڑی خوشخبری،ریکارڈو کاکا اور لوئس فیگو جنوری میں پاکستان آئیں گے

12:18 PM, 23 Dec, 2018

کراچی :فٹبال شائقین ہو جائیں تیار ،سٹار ز کھلاڑی ریکارڈو کاکا اور لوئس فیگو جنوری میں پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کے کاکا اور پرتگال کے کے فیگو دس جنوری کو کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے جبکہ اپریل میں مزید کھلاڑیوں کے ساتھ کراچی اور لاہور میں ان ایکشن ہوں گے ۔

اس سے قبل برازیلین سٹار رونالڈینیو او ر انگلش کھلاڑی ریان گگز سمیت 7 انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے کراچی اور لاہور میں نمائشی میچ کھیلے تھے۔

مزیدخبریں