کندھے کی انجری،محمد عباس جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

10:54 AM, 23 Dec, 2018

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس جنوبی افریقہ کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا جس کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ فاسٹ باﺅلر محمد عباس کندھے کی انجری سے نجات نہ پاسکے ۔قومی سپنر شاداب خان بھی شاداب خان مکمل فٹ نہ ہو سکے۔

دونوں کھلاڑیوں کے ری ہیب کے عمل میں کوئی بھی بہتری نہ آسکی۔شاداب خان کے بھی مکمل فٹ ہونے میں ابھی وقت درکار ہے،تین روزہ پریکٹس میچ میں بھی دونوں باﺅلرز ایکشن میں نہیں تھے۔

خیال رہے کہ محمد عباس کندھے اور شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں