فلم ”پیڈمین “ کا مقصد پیسے کمانا نہیں ، شعور اجاگرکرنا ہے،اکشے کمار

11:37 PM, 23 Dec, 2017

ممبئی : بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ فلم پیڈمین کی پیشکش قبول کرنے کا مقصد پیسے کمانا نہیں بلکہ لوگوں میں شعور اجاگرکرنا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ فلم پیڈمین بہت اچھے اور اہم موضوع پر مبنی ہے ،فلم پیڈمین کی پیشکش قبول کرنے کا مقصد پیسے کمانا نہیں بلکہ گاﺅں کے لوگوں جہاں تک ممکن ہو سکا زیادہ سے زیادہ مقامات پر جا کر لوگوں میں بیداری پیدا کریں گے اور اس کے لئے بھی فلم ٹوائیلٹ:ایک پریم کتھا جیسا کچھ کریں گے اور حکومت کی مدد حاصل کریں گے۔
ہدایتکار ا?ر بالکی کی فلم کی کہانی ارونا چلم موروگاننتھم کے گرد گھومتی ہے، جس میں اداکار اکشے کمار ،سونم کپور اور رادھیکا اپتے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں،فلم ا?ئندہ سال 26 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔۔

مزیدخبریں