آسٹریلیا میں فٹ پاتھ پر ٹرک چڑھانے والے افغان تارک وطن کو اقدام قتل کے الزام کا سامنا

09:50 PM, 23 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

سڈنی: آسٹریلوی شہر میلبورن کے ایک بھیڑ والے علاقے کی فٹ پاتھ پر سامان بردار چھوٹا ٹرک چڑھانے والے افغان تارک وطن سعید نوری پر اقدام قتل کی فرد  جرم عائد کر  دی گئی ہے۔

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 18افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے ابھی تک اکیس دسمبر کو ہونے والے اس حادثے کو دہشت گردانہ حملہ قرار نہیں دیا ہے۔

پولیس کے مطابق 32 برس کے سعید نوری کو دماغی عارضہ لاحق ہے اور وہ ادویات بھی استعمال کرتا ہے۔ رواں برس جنوری میں اسی نوعیت کے حملے میں چھ افراد مارے گئے تھے۔

مزیدخبریں