لاہور : امپائرز سے بدتمیزی کرنے پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر سمیع اسلم پر 2میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم کی فضل محمود انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران فیلڈ امپائرز نے مخالف ٹیم میں شامل راو¿ افتخار انجم کی غیر حاضری کی نشاندہی کرتے ہوئے دس کھلاڑیوں کےساتھ فیلڈنگ کا کہا، جس پر غلطی تسلیم کرنے کی بجائے امپائرز پر ہی برس پڑے اور بولے کہ”میں تمھیں دیکھ لوں گا،جو کرسکتے ہو کرلو “۔
بعدازاں امپائر زنے ٹیسٹ اوپنر کے رویے کی شکایت منیجر رانا سہیل سے کرتے ہوئے سمیع اسلم پر2میچز کی پابندی اور10ہزار روپے جرمانے کی سفارش کی،سہیل رانانے اپنی رپورٹ پی سی بی کو بھجوائی جس پر ایکشن لیتے ہوئے کرکٹ بورڈ نے 22سالہ کھلاڑی پر 2میچز کی پابندی عائد کردی ہے۔