جمہوریت کی آڑ میں ’مال بچاؤ ‘ ایجنڈہ رکھنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں, چوہدری محمدسرور

06:15 PM, 23 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور:  تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جمہوریت کی آڑ  میں ’مال بچاؤ ‘  ا یجنڈہ رکھنے والوں کا  کوئی مستقبل نہیں, حکمران اور انکے حواری جمہوریت پر حملہ آور ہو رہے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو انکا راستہ روکنا ہوگا,  کر پشن کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو  چکیں ہیں اور عوامی امنگوں کے مطابق سیاست نہ کر نیوالوں کی سیاست اس ملک میں ہمیشہ کیلئے ختم ہو  جائیگی۔

وہ شاہدرہ میں تحر یک انصاف کے رکن جنید رزاق کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے,  اس موقعہ پر جنید رزاق,  وسیم چوہدری, اظہر رشید, حافظ آصف اقبال, خالد گجر سمیت دیگر بھی موجود تھے. سابق گور نر   پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کے خلاف صرف تحریک انصاف ہی نہیں آج پوری قوم نے متحد ہو کر جنگ لڑی ہے, تحر یک انصاف ملک میں آئین و قانون اور جمہو ریت کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کو سپورٹ کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں اور حکمرانوں کو بھی جمہو ریت کی آڑ میں کسی صورت کر پشن بچانے کی اجازت نہیں دیں گے بلکہ ان کو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا  ہی پڑیگا ۔

انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو چکیں ہیں اور عوامی امنگوں کے مطابق سیاست نہ کر نیوالوں کی سیاست اس ملک میں ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی اور آنیوالی حکومت کسی اور کی نہیں تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمر ان خان اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔

مزیدخبریں