ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے کرسمس پاڑتی میں شمولیت اختیار کی۔
طویل عرصے سے فلمی پردے سے غائب رہنے والی معروف بھارتی اداکارہ ارمیلا مٹونڈ کر نے گزشتہ روز ایکتا کپور کی کرسمس پارٹی میں شرکت کی۔کرسمس پارٹی میں ارمیلا مٹونڈکر کے علاوہ کرن جوہر نے اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔
یاد رہے کہ ارمیلا مٹونڈکر بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں انہوں نے مشہور بالی ووڈ انڈسٹری کی فلموں میں کام کر کے اپنے مداحوں کے دلوں میں گھر کیا تھا لیکن چندسال سے اداکارہ فلمی پردے سے غائب ہیں۔ گزشتہ روز اداکارہ کی کوسمس پارٹی کی تصاویر منظر عام پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہیں۔