پاکستانی ٹیم صلاحیتو ں میں کسی سے پیچھے نہیں لیکن فٹنس کے فرق کو دور کرنا ہوگا .قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے فٹنس ٹیسٹ کو کھلاڑیوں کے لیے ضروری قرار دیدیا ۔
لاہور اور کراچی کے درمیان انڈر سکسٹین فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وقار یونس نے پاکستانیوں کھلاڑیوں کو باصلاحیت قرار دیا.مزید کہا فٹنس ٹیسٹ کلچر سے قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوئیتاہم نیوزی لینڈ میں چیمپئنز ٹرافی جیسی کارکردگی کو برقرار رکھنا چیلنج ہوگا۔
وقار یونس نے ٹی ٹین لیگ کو تفریح سے بھرپور قرار دیا تاہم ابھی اس فارمیٹ کو عام ہونے میں وقت لگے گا.سابق کوچنے کہا ڈومیسٹک کرکٹ میں پچز پر تنقید درست نہیں ، ڈیوک بال سے دو سال تک لازمی کھیلنا ہوگا۔