فلوریڈا :امریکی دلہن اور برطانوی دلہے نے شادی کا انوکھا انداز اپناکر سب کو حیران کر دیا ۔جوڑے نے شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لئے زیر زرمین شادی کا انقعاد کیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسکوبا ڈائیور ہونے کی وجہ سے برطانوی آرمی سارجنٹ کی بیوی کو سمندر سے خاص انسیت تھی جسکی بنا پر جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب زیرِ سمندر منعقد کی ۔جہاں انہوں نے ساتھ جینے مرنے کا عہد کیا اور ایک دوسرے کو انگوٹھیا ں پہنا کر شادی شدہ زندگی کی بنیاد رکھی۔
یاد رہے کہ چار سال قبل باہمی محبت کے اسیر ہونے والے اس جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے سمندر کی تہہ میں پتھروں اور جل پریوں کے بیچ اپنی شادی برپا کی۔
شادی کی یہ منفرد تقریب امریکی ریاست فلوریڈا میں’ یو ایس‘ نیشنل نیوی ریزرو میں جزیرہ ’کی لاگور‘ میں انجام پائی جس میں دلہا اور دلہن نے شادی کے باہمی عہد وپیمان کے لیے کمپیوٹر کی بورڈ کا استعمال کیا۔