بھکر: نواحی علاقہ شاہ عالم کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس ریلوے لائن پر پھنسی گنے کی ٹرالی سے ٹکرانے سے انجن اور دو بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں ۔
ریلوے حکام کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی ہے جبکہ حادثے کی وجہ سے ٹرین ڈرائیور سمیٹ 6 افراد زخمی ہوئے ۔
اس حادثے کی وجہ سے پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے کندیاں ، کوٹ ادو سیکشن کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں