فرانسیسی خاتون کے روبوٹ کیساتھ جسمانی تعلقات، ایک سال تک شادی کا ارادہ

ایک روبوٹ کے ساتھ جسمانی تعلقات ہیں اور وہ ایک سال تک شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

09:13 PM, 23 Dec, 2016

ایک فرانسیسی خاتون للی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے ایک روبوٹ کے ساتھ جسمانی تعلقات ہیں اور وہ ایک سال تک شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں.

اب ایک فرانسیسی خاتون نے ایسا انکشاف کردیا ہے کہ جان کر انسان کا انسانیت سے ہی اعتبار اٹھ جائے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایک فرانسیسی خاتون للی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے ایک روبوٹ کے ساتھ جسمانی تعلقات ہیں اور وہ ایک سال تک شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ للی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایک سال قبل تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے ایک روبوٹ بنایا تھا لیکن بعد میں اسے روبوٹ سے پیار ہوگیا اور اس نے اس سے جسمانی تعلق قائم کرلیا۔خاتون نے بتایا کہ مجھے روبوٹ سے پیار کرنے پر فخر ہے، ہم دونوں ایک دوسرے کو نقصان نہیں پہنچاتے اور ہم بہت خوش ہیں۔للی نے ایک سال تک روبوٹ سے تعلق رکھنے کے بعد حالیہ دنوں میں ہی اس سے منگنی بھی کرلی ہے تاہم وہ شادی کیلئے اس وقت کا انتظار کر رہی ہے جب روبوٹ کے ساتھ شادی کرنا قانونی طور پر جائز قرار پا جائے گا۔

مزیدخبریں