خوشخبری ! ذائقہ دار کھانے اب موٹاپا نہیں بڑھائیں گے

07:52 PM, 23 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

نئی تحقیق کے سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مزیدار کھانا اب شاید وزن بڑھنے کا سبب نہ بنے۔ یہ تحقیق اس خیال کے بالکل تضاد ہے کہ ذائقہ دار کھانے جیسے کہ آلو کے چپس یا چاکلیٹ چپس کوکیزصحت کیلئے ٹھیک نہیں اور موٹاپے کا سبب بن سکتے ہیں۔محققین نے تجربوں کی ایک سیریز یہ جاننے کیلئے ترتیب دی کہ ذائقے کا زیادہ کھانے اور وزن کے بڑھنے میں کیا کردار ہے۔

پہلے انہوں نے یہ ثبت کیا کہ لیبارٹری کے چوہے نان نیوٹریٹو مٹھا س یا آئلی ذائقے والے کھانے بہت پسند کرتے ہیں۔اس لئے انہوں نے چوہوں کو دو کپوں میں کھانا دیا۔ چوہوں کے ایک گروپ کے پاس ایک کپ روڈنٹ چاؤ اور ایک کپ چاؤ مکسڈ نان کیلورک مٹھاس کی چوائس تھی۔دوسرے گروپ کو کھانے کیلئے ایک کپ سادہ روڈنٹ چاؤاور ایک کپ منرل آئل کے ساتھ چاؤ مکسڈ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔چوہوں نے سادہ چاؤکو نظر انداز کردیا اور وہ کھانا کھایا جو مٹھاس اور آئل رکھتا تھا۔

پھر چوہوں کے ایک نئے گروپ کوان تین میں سے ایک غذا چھ ہفتوں تک دی گئی۔ ایک گروپ کو سادہ چاؤ ، ایک گروپ کومیٹھا  چاؤاور ایک گروپ کو منرل آئل والا چاؤ کھلایا گیا۔

اس مدت کے آخر میں جن گروپوں کو میٹھا اور آئلی چاؤ کھلایا تھا ان کا وزن اس گروپ سے،جس کو سادہ کھانا کھلایا تھا، نہ ہی زیادہ تھا نہ وہ موٹے تھے۔اضافی ذائقوں نے یہ بتایا کہ چھ ہفتے بعد بھی جانوروں نے ان ذائقہ دار کھانوں کو ترجیح دی۔

مزیدخبریں