ٓالجزائر: الجیریا کے ایک ٹاﺅن میں اس سال ایسا کچھ دیکھنے کو ملا ہے جو گزشتہ کئی سالوں میں بھی نہیں دیکھا گیا۔ شہریوں کو خشک ترین ریگستان میں جب سینتیس سال کے بعد برف باری دیکھنے کو ملی تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی ۔
ناسا کے سیٹیلائٹ نے اس منظر کی خوبصورت تصاویر بھی جاری کی ہیں جو عوام کی بھرپور توجہ کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ صحرائی جانوروں کا برف باری میں اٹھکیلیاں کرنا شاید ہی کسی نے دیکھا ہو مگر ناسا نے ہمیں یہ بات سکھائی ہے کہ ریگستان میں برف باری کوئی انوکھا واقعہ نہیں ہے۔کیونکہ اس سے قبل تنزانیہ کے ایک علاقے میں بھی برف باری کے مناظر دیکھے گئے ہیں۔
سہارا ریگستان دنیا کا گرم ترین ریگستان ہے جس میں گرمیوں میں درجہ حرارت ایک سو بیس ڈگری تک بھی پہنچ جاتا ہے۔