زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ''گو زرداری گو"" کے نعرے لگا دیے

پیپلز پارٹی کے کارکن جوش میں ہوش کھو بیٹھے اور اپنے ہی شریک پارٹی چیئرمین کے خلاف گو زرداری گو کے نعرے لگا دیئےلیکن جلد ہی احساس ہوگیا

07:02 PM, 23 Dec, 2016

کراچی: پیپلز پارٹی کے کارکن جوش میں ہوش کھو بیٹھے اور اپنے ہی شریک پارٹی چیئرمین کے خلاف گو زرداری گو کے نعرے لگا دیئےلیکن جلد ہی احساس ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نعرے لگانے والے پارٹی کارکن آصف علی زراری کے وطن واپسی پر استقبال کیلئے بلاول ہاؤس کے باہر جمع تھے اور سٹارگیٹ کے قریب حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے کہ اسی دوران چند کارکنوں کے منہ سے "گو زرداری گو " کے نعرے نکل گئے ، دوسے تین مرتبہ اجتماعی طورپر گوزرداری گوکانعرہ بلند کیا لیکن احساس ہونے کیساتھ ہی ہنسی نکل گئی اور پھر اپنا نعرہ سیدھا کرلیا۔ زرداری مخالف نعرہ لگنے پر پر پارٹی کے دیگر کارکنوں نے ان کی سرزنش کی جس پر وہ کارکن خاموش ہوگئے.

مزیدخبریں