ہرنام کور مکمل داڑھی والی کم عمر ترین عورت، نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

برطانیہ میں رہنے والی ہرنام کور کا نام مکمل داڑھی والی سب سے کم عمر کی عورت کے طور پرگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے

06:44 PM, 23 Dec, 2016

لندن: برطانیہ میں رہنے والی ہرنام کور کا نام مکمل داڑھی والی سب سے کم عمر کی عورت کے طور پرگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔ برطانیہ میں رہنے والی ہرنام کور جب 16سال کی تھیں تب پتہ چلا کی انہیں پالی سِسٹک سنڈروم ہے جس کی وجہ سے جسم پر بے تحاشہ بال پیدا ہونے لگتے ہیں۔ جسم اور چہرے پر اضافی بالوں کی وجہ سے اسکول میں ہرنام کو حراساں کیا جاتا اور انہیں مذاق کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ کئی بار تو انھوں نے پریشان ہو کر خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ لیکن اب وہ دنیا بھر میں باڈی پذٹیوٹی یعنی جسم کے بارے میں مثبت احساس کا پیغام پھیلا رہی ہیں۔ ہرنام نے اب کئی سال سے اپنے چہرے کے بال صاف نہیں کروائے۔

مزیدخبریں