باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل تخریب کاری کامنصوبہ ناکام، پاکستانی ٹیم کی سکیورٹی میں اضافہ

آسٹریلیا میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے میچ سے قبل جو باکسنگ ڈے کو ہو گا اس میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔لیکن اس تخریب کاری کی کوشش میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے

06:19 PM, 23 Dec, 2016

میلبورن: آسٹریلیا میں پاکستان اور  آسٹریلیا کے درمیان دوسرے میچ سے قبل جو باکسنگ ڈے کو ہو گا اس میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔لیکن اس تخریب کاری کی کوشش میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
آسٹریلوی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرسمس کے موقع پر میلبورن میں دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ہم میچ کے بااحسن انداز میں انعقاد کے لیے وکٹوریہ پولیس اور وفاقی سیکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ اور دیگر میچز کا پرامن ماحول میں انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے، کھلاڑیوں، شائقین اور میچ آفیشلز کی سیکیورٹی کو ہر حال میں ممکن بنایا جائے گا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز معمول کے مطابق پریکٹس کی اور 3 گھنٹے کا اچھا سیشن ہوا، اس کے بعد کھلاڑی مقامی بچوں کے ساتھ فیملی ڈے میں شریک ہوئے اور دونوں ٹیموں نے آٹوگراف بھی سائن کیے

مزیدخبریں