ویلٹا : لیبیکا مسافروں سے بھرا چیارہ ہائی جیک کر لیا گیا جس میں 118 مسافر دوار تھے ۔مالٹا کے میڈیا کے مطابق طایرے کو ہائی جیک کرنے والےمعمر قذافی کے حامی تھےانو انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانیں گئے تو مسافروں کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لیبیا ءکی قومی ایئرلائن’ افریقیہ ایئرویز ‘ کی ہائی جیک ہونیوالے پرواز لیبیا کے شہر سبھا سے تریپولی جارہی تھی اور دوران پروازہی ایئربس اے 320 میں سوار دو ہائی جیکرز نے طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی جبکہ ایک ہائی جیکر نے دستی بم پاس ہونے کا دعویٰ کیا جس کے بعد طیارے کا کنٹرول حاصل کرلیا. طیارے میں 111مسافر اور عملے کے سات افراد سوارتھے۔
اور اگر اس کے مطالبات پورے کیے گئے تو وہ تمام مسافروں کو چھوڑنے کو تیار ہیں تاہم ابتدائی طورپر ہائی جیکرز کے مطالبات کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ اب تک کی موصول ہونیوالی آخری اطلاعات کے مطابق ہائی جیکر کسی صورت طیارے کے عملے کو چھوڑنے پر تیار نہیں، مالٹا کی سیکیورٹی فورسز نے طیارے کے گرد پوزیشنیں سنبھال لی ہیں ، طیارے کے انجن بند ہوئے اور نہ ہی کوئی مسافر باہر آیا۔
مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسقط نے بتایاکہ ’انہیں ہائی جیکنگ کی صورتحال سے آگاہ کیاگیا. سیکیورٹی اور ایمرجنسی آپریشن شروع کردیئے گئے ۔
Informed of potential hijack situation of a #Libya internal flight diverted to #Malta. Security and emergency operations standing by -JM