بشار الاسد کی فوج کا حلب پرمکمل قبضے کا دعویٰ

05:52 PM, 23 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

حلب: شام کی سرکاری فوج نے ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب سرکاری ٹی وی کے مطابق مشرقی حلب سے باغیوں اور محصور شہریوں کا آخری قافلہ بھی شہر سے باہر روانہ ہوگیا ہے۔

فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب میں اب مکمل طور پر امن وامان کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ شام کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب اسٹیفن دی میستورا نے خبردار کیا ہے کہ اگر شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان امن تصفیہ نہیں ہوتا تو ادلب شہر دوسرا حلب ثابت ہوگا۔

دی میستورا نے کہا کہ شام کے 15 دیہات اب بھی محاصرے میں ہیں۔ محصورین تک امداد پہنچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ آج کا دن حلب سے شہریوں اور حکومت مخالف جنگجووں کے انخلاء کا فیصلہ کن دن دن ہے۔

عراق کے سرکاری ٹی وی پرنشر ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقی حلب سے شہریوں اور جنگجووں کا آخری قافلہ بھی ادلب روانہ ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں