داعش نے 2 ترک فوجی زندہ جلا دیئے

داعش نے 2 ترک فوجی زندہ جلا دیئے

حلب: داعش نے گزشتہ روز ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دو یرغمال ترکی فوجیوں کو زندہ جلانے کا ہولناک منظر محفوظ کیا ہے۔ اس ویڈیو کو عسکریت پسندوں نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جس میں وردی میں ملبوس دو ترک فوجیوں کو ایک لوہے کے جنگلے سے نکالا جاتا ہے۔

ان یرغمال فوجیوں کے ہاتھ کمر پر بندھے ہیں، جس کے بعد انہیں جلتے ہوئے ایک فیتے سے آگ لگائی جاتی ہے۔ انیس منٹ پر محیط اس ویڈیو فوٹیج کو شمالی شام کے حلب صوبے میں تیار کیا گیا ہے۔ دو ترک فوجیوں کا قاتل ترکی زبان میں صدر رجب طیب ایردوآن کو برا بھلا کہتے ہوئے ترکی کو تباہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ دل دہلا دینے والی حالیہ ویڈیو فوٹیج نے اردنی ہواباز معاذ الکسابہ کو زندہ جلانے والی ویڈیو کی یاد تازہ کر دی ہے۔

معاذ کا جہاز دسمبر 2014 میں شامی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، تاہم وہ پیرا شوٹ کے ذریعے جہاز سے کودنے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن زمین پر اترتے ہی اسے داعش کے جنگجووں نے پکڑ لیا تھا، اس کی رہائی کے حوالے سے خاندان کی اپیل اور عالمی مداخلت کے باوجود معاذ کو زندہ جلا کر اس کی ویڈیو دنیا بھر میں مشتہر کی گئی۔

داعش کے زیر انتظام چلنے والی خبر رساں ایجنسی 'عملاق' نے گزشتہ ہفتے ایک نشریئے میں دعوی کیا تھا کہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے جنگجو¶ں نے دو ترک سپاہیوں کو اغوا کیا ہے۔ ترک فوج نے بھی اپنے دو فوجیوں کے لاپتا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

مصنف کے بارے میں