ریاض: سعودی عرب کی مشترکہ افواج نے جازان اور نجران کے مقابل علاقوں میں عسکری کارروائیاں کیں۔ یہ کارروائیاں حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاوں کے سعودی سرحد کی جانب نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد کی گئیں۔
سعودی توپ خانوں نے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی معاونت سے مملکت کے سرحدی علاقے الطوال کے مقابل حوثیوں کی عسکری گاڑیوں اور خندقوں میں پناہ لیے ہوئے ملیشیا کے ارکان کو نشانہ بنایا۔ ادھر نجران میں جبل مخروق کے مقابل علاقے میں ایک دوسری کارروائی کے دوران سعودی توپ خانوں اور اتحادی طیاروں نے حصہ لیا۔
دونوں کارروائیوں میں حوثیوں اور معزول صالح کی ملیشیا¶ں سے تعلق رکھنے والے کم از کم 30 جنگجو مارے گئے۔ اس کے علاوہ ان عناصر کو سعودی سرحد کی جانب لے جانے والی عسکری گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔