ہالی ووڈ : کبھی کبھار چھوٹی سی غلطی جگ ہنسائی کا باعث بن جاتی ہے ۔ ایسا ہی کچھ ہو ا دنیا کے منجھے ہو ئے ادکار ٹام کروز کے ساتھ پیش آیا ۔
ٹام کروز کی زیر تکمیل فلم ممی کے پہلے ٹریلر کو یو ٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا ۔لیکن پروڈیوسر ان میں ساؤنڈ ایفکٹس ڈالنا بھو ل گئے جس کے بعد اس ٹریلر میں ٹام کروز سمیت دیگر اداکاروں کی جنوں اور بھوتوں کو دیکھنے کے بعد صرف چیخیں ہی سنائی دے رہی تھیں۔
ان چیخوں کے سننے کے بعد متعدد افراد نے ان کو اپنے سوشل اکاؤنٹ پر اپلوڈ کر دیا ۔ یہ چیخیں اتنی مشہور ہوئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے شہریوں کے موبائل فونز کی رنگ ٹیونز کا حصہ بن گئی ۔ متعد د افراد نے ان چیخوں کو باقاعدہ رنگ ٹیونز کا حصہ بنا دیا۔
انتظامیہ کو اس غلطی کا احسا س ہو ا تو انہوں نے یوٹیوب سے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ۔مگر اس وقت تک متعدد افراد دیکھ چکے تھے ۔