نیو یارک: نیپی میں بچے کے پیشاب کرنے کی خبر دینے والی چپ تیار

10:20 AM, 23 Dec, 2016

نیویارک: بچے اکثر نیپی میں پیشاب کر دیتے ہیں ،اس چیز کا پتہ بھی نہیں چلتا،ماں کو اکثر بچے کی اس مقصد کے لیے متعدد بار بچے کی نیپی چیک کرنی پڑتی ہے ۔
مگر ٹھہریے اب بچوں کی نیپی چیک کرنے کے لیئے جاپان کی یونیورسٹی کے ٹیم اس منصوبے پر کام کررہی ہے کہ جیسے ہی بچہ پیشاب کرے تو اس کو چیک کرنے کی بجائے سینسر ہی پتہ چلایا جا سکے گا۔
سائنسدانوں کی ٹیم کے ارکان کا کہناہے کہ اس نئی ایجاد سے والدین کو بچے کی نیپی چیک کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔ یہ کام اب اس میں لگے سینسر ہی کردیں گے ۔

ماہرین کےا کہناہے کہ چپ میں ایسی سہولت بھی ہونی چاہیئے کہ جیسے ہی بچہ پیشاب کرے تو ایک الارم یا والدین کو متوجہ کرنے کے لیے آڈیو سائونڈ بھی شامل ہو ۔تا کہ بچے کے کہنے سے پہلے ماں کو پتہ چل جائے ۔

اگر اس تجویز پر عمل ہو گیا تو پاکستانی بچوں کو یہ نہیں کہنا پڑے گا ”ماما دھو دیں “۔
ماہرین کا کہناہے کہ یہ ایک ایسی سہولت ہے جس کے مارکیٹ میں آنے کے بعد بچوں کے حوالے سے بڑے مسلے کا حل ہو جائیگا۔

مزیدخبریں