آئی پی پیز کو نئی شرائط پر آمادہ کر رہے،وزیر توانائی اویس لغاری

 آئی پی پیز کو نئی شرائط پر آمادہ کر رہے،وزیر توانائی اویس لغاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کو نئی شرائط پر آمادہ کر رہے ہیں،قوم دو ماہ میں خوشخبری سنے گی،معاملے پر زیادہ بینڈ باجا نہیں بجا سکتے،مہنگی بجلی کی وجہ آئی پی پیز نہیں ملک کے معاشی حالات ہیں۔

پنجاب نے بجلی سستی کرنے کے لیے 45 ارب روپے مختص کئے، اگرسندھ ایسا کرے تو 10 ارب روپے لگیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی گھروں کا کرایہ فی یونٹ بجلی کو مہنگا بنا رہا ہے ، نیٹ میٹرنگ صارفین سے معاہدے کی پاسداری کریں گے۔

چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے سے ہٹا نہیں جاسکتا،چین کے بجلی کارخانے مقامی کوئلہ پرمنتقل ہوں گے۔